اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ترکی کے سماجی کارکن نے ترکی میں بھارتی فلموں پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کر دیا،ان کا کہناہے کہ پاکستان کا دشمن ترکی کا دشمن ہے۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت کے خلاف جہاں سماجی میڈیا پر آوازیں اٹھنے کاسلسلہ جاری ہے ۔وہیں ترکی کے سماجی کارکن علی کیسکن نے ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ترکی میں بھارتی فلموں پر پابندی عائد کرنی چاہیے۔انہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں پاکستانیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی
کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا دشمن ترکی کا دشمن ہے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس میں ترک صدر رجب طیب اردوان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت کے خلاف آواز اٹھائی تو اور مطالبہ کیا تھا کہ مقبوضہ وادی سے کرفیو اٹھایا جائے ،اور کشمیریوں کا حق خود ارادیت یقینی بنایا جائے۔دوسری جانب بھارت کی جانب جھکاؤ رکھنے والی کشمیری سماجی کارکن شہلا رضا نے بھی عمران خان کی بڑھتی مقبولیت کا اعتراف کرلیا۔