نئی دہلی(این این آئی) شمالی بھارت میں ہونے والی شدید بارشوں کے باعث100افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مسلسل ہونے والی بارشوں کے باعث شمالی بھارت میں دو ڈیم ٹوٹ گئے جس کی وجہ سے پانی کا ریلہ رہائشی علاقوں میں داخل ہو گیا جس سے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلی ہے۔
ہزاروں لوگ بے گھر اور100افراد ہلاک ہو گئے۔ قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے کی ترجمان نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ ریاست اتر پردیش میں سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے جہاں سے گزرنے والے دو دریاں میں طغیانی آئی اور مسلسل بارشوں سے ڈیم بھی ٹوٹ گئے جس کے باعث اردگرد کے علاقے زیر آب آ گئے۔حکومت کی جانب سے ریلیف کیمپ قائم کر دیئے گئے جہاں ریسکیو اداروں کی مدد سے ہزاروں شہریوں کو منتقل کیا گیا،ریلیف کیمپ میں طبی سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں تاہم خوراک اور پینے کے پانی کی قلت کا سامنا ہے۔ امدادی کاموں میں بھارتی فوج بھی حصہ لے رہی ہے۔واضح رہے کہ رواں برس شروع ہونے والا مون سون بارشوں کا سلسلہ تاحال اپنی تمام تر تباہیوں کے ساتھ جاری ہے جس کے دوران بھارت کے علاوہ نیپال اور بنگلہ دیش میں سیکڑوں ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ شمالی بھارت میں ہونے والی شدید بارشوں کے باعث100افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مسلسل ہونے والی بارشوں کے باعث شمالی بھارت میں دو ڈیم ٹوٹ گئے جس کی وجہ سے پانی کا ریلہ رہائشی علاقوں میں داخل ہو گیا جس سے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلی ہے۔ ہزاروں لوگ بے گھر اور100افراد ہلاک ہو گئے۔ قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے کی ترجمان نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ ریاست اتر پردیش میں سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے