اتوار‬‮ ، 29 مارچ‬‮ 2026 

عمران خان صاحب نے ایسی ”چپیڑیں“ ماری ہیں کہ رہے نام رب کا، پچاس منٹ تک کیا ہوتا رہا؟۔۔ بھارتی سکھ کھل کر سامنے آ گئے

datetime 29  ستمبر‬‮  2019 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک بھارتی سکھ ہرجیت سنگھ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں وہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی تعریف کر رہے ہیں، ہرجیت سنگھ نے کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے پچاس منٹ تقریر کی اور دنیا کے منہ پر چپیڑیں ماریں، میں نے ایسا لیڈر پہلا دفعہ دیکھا ہے جس نے دنیا کے منہ پر باتیں کیں، ہرجیت سنگھ نے کہا کہ مودی نے پچاس ہزار بندہ اکٹھا کیا اور مودی نے کہا کہ انڈیا میں سب کچھ ٹھیک ہے،

بھارتی سکھ نے کہا کہ خان صاحب نے اس کے علاوہ کم از کم پانچ چھ ٹی وی چینلز کو انٹرویوز دیے، ہرجیت نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ مودی کے اندر یہ جرات ہے کہ وہ کسی رپورٹر کو فیس کر سکے کسی کے سوالوں کا جواب دے سکے۔ میں نے پہلا لیڈر دیکھا ہے جو سچی بات ہے جس نے سوویت یونین کو توڑنے کے بارے بتایا اور دنیا کو بتایا کہ آپ لوگ ہمیں کہتے ہو کہ مسلمان دہشت گرد۔ آپ لوگوں نے ہمیں پہلے استعمال کیا اس پر آپ لوگوں نے اتنا پیسہ لگایا مغرب نے اور امریکہ نے۔ عمران خان نے امریکہ میں آ کر ان کے منہ پر بات کی نائن الیون بھی ان کو یاد کرا دیا۔ اس کے علاوہ وزیراعظم پاکستان نے کشمیریوں کے بارے میں بات کی کہ کتنے کشمیریوں کو جیل بھیجا گیا اور وہاں ان کے ساتھ کیا سلوک کیا جا رہا ہے، ہرجیت سنگھ نے کہا کہ سب سے بڑی بات عمران خان نے آر ایس ایس کے بارے میں کی، خان صاحب نے آر ایس ایس کے بارے میں انکشاف کرکے دنیا کو حیران کر دیا۔ مودی میڈیا پچھلے دورے پر کہہ رہا تھا کہ ٹرمپ جھوٹا ہے اس دفعہ ٹرمپ سچا ہو گیا۔ ہرجیت سنگھ نے کہا کہ خان صاحب کو میری عمر بھی لگ جائے، ایسا لیڈر ہے جس میں اتنی جرات ہے کہ سب کو ننگا کر دیا ان کے منہ پر سب کچھ کہہ دیا، انتہائی زبردست تقریر تھی، خان صاحب کی تقریر پر تالیاں مارنے والے نہ گجراتی تھے نہ پاکستانی، وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ارکان تھے۔ مجھے بہت خوشی ہوئی کہ کوئی تو آ کر دنیا کے سامنے بولا۔ چھپ کر بیٹھنے والے اور ہاں میں ہاں ملانے والے بہت مل جائیں گی لیکن آنکھوں آنکھ ڈال کر بات کرنے والا کوئی وزیراعظم آپ کو نہیں ملے گا۔انہوں نے پاکستانیوں کو پیغام دیا کہ آپ کو ایک دلیر وزیراعظم ملا ہے اس کی قدر کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کے لیے واحد آپشن


بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…