ریاض(این این آئی)سعودی عرب کے صحافی اور فوٹو گرافر محمد الشریف نے تبوک علاقے کے مشہور سیاحتی لینڈ مارک ضباشہر اور اس کی بندرگاہ کے مناظر اپنے کیمرے میں محفوظ کیے ہیں۔ بحیرہ احمر کے شمال مغرب میں واقع یہ شہرخلیج عقبہ سے 300 کلو میٹر کی مسافت پر ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق محمد الشریف کی طرف سے الضبا شہر اور اس کی بندرگاہ کی لی گئی تصاویر جاری کی گئی ہیں۔ شہر اور بندرگاہ کی خوبصورتی کے مسحور کن نظارے سیاحوں کو
اپنی طرف کھینچ رہے ہیں۔الشریف نے کہا کہ الضبا شہر کی بندرگاہیں بحیرہ احمر میں مشہورتجارتی، ماہی گیری کی بندرگاہیں شمار کی جاتی ہیں۔ الضبا شہر کی خوبصورتی کی بہ دولت اس شہر کو بحیرہ احمر کا موتی کہا جاتا ہے۔ اس شہری کی صاف ستھری آب وہوا اور فضا دیکھنے والوں پرسحر طاری کردیتی ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ الضبا شہر نہ صرف قدرتی حسن کی بہ دولت مشہور ہے بلکہ اس میں کئی تاریخی عمارتیں، قلعے اور صدیوں پرانے محلات ہیں۔