سرینگر(این این آئی)بنگلہ دیشن کے دارلحکومت ڈھاکہ میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی اور نریندر مودی کی بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ علاقے میں عائد پابندیاں اٹھا لے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطاق”کشمیر یکجہتی کونسل بنگلہ دیش“نامی تنظیم کے ارکان کی ایک بڑی تعداد نے ڈھاکہ کے مضافاتی علاقے Maghbazarمیں جمع ہو کر احتجاجی ریلی نکالی۔ ریلی کے شرکاء نے مطالبہ کیا کہ بھارتی حکومت
کشمیری مسلمانوں پر مظالم بند اور مقبوعہ علاقے کی خصوصی حیثیت بحال کرے۔ تنظیم کے مرکزی رہنما مفتی حبیب الرحمان نے مظاہرین سے خطاب میں کہا کہ کشمیرمیں رائے شماری کرائے بغیر علاقے میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔انہوں نے کہا کہ کشمیر ایک عالمی تنازعہ ہے جبکہ بھارت کشمیریوں کے حقوق دبانے کیلئے ان پر مظالم ڈھا رہا ہے۔ دیگر مقررین نے اس موقع پر مسلم دنیا پر زور دیا کہ وہ کشمیریوں کو حق خود دلانے کیلئے بھارت پر مشترکہ طور پر دباؤ ڈالیں۔