سرینگر (این این آئی)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ہفتہ کو گاندر بل اور رام بن کے اضلاع میں 6 کشمیری نوجوان شہید کر دیے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے 3نوجوانوں کو ضلع گاندر بل کے علاقے نارہ ناگ جبکہ
دیگر تین کو جموں خطے میں ضلع رام بن کے علاقے بٹوٹ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران شہید کیا۔ آخری اطلاعات تک ان علاقوں میں بھارتی فوج کا آپریشن جاری تھا۔دریں اثنا بھارتی فورسز جموں خطے کے ضلع ڈوڈہ میں بھی اسی طرح کا آپریشن کررہی ہیں۔