واشنگٹن (این این آئی)امریکہ نے اہم اسلامی ملک کی جانب سے مئی میں ”کیمیائی ہتھیار“استعمال کیے جانے کی تصدیق کردی،انتہائی سنگین الزامات عائد، تفصیلات کے مطابق امریکا نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ شامی صدر بشارالاسد کی فورسز نے مئی میں کیمیائی ہتھیار استعمال کیے تھے۔امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو
نے یک بیان میں اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ان کیمیائی حملوں کا جواب دیا جائے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انھوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ امریکا اس نتیجے پر پہنچا ہے کہ اسد رجیم نے کلورین کو کیمیائی ہتھیار کے طور پر استعمال کیا تھا۔اس حملے کو ایسے ہی نہیں جانے دیا جائے گا۔