جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

افغان صدارتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، ٹوٹل 18امیدواروں میں سے 4امیدوار مضبوط پوزیشن میں،کون نیاصدر منتخب ہوجائیگا؟بڑی پیش گوئی کردی گئی

datetime 27  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوہاٹ (این این آئی) افغانستان میں طالبان کی طرف سے دھمکی آمیزبیان‘ ممکنہ دہشت گردی اور خوف وہراس کے سائے میں (آج) ہفتہ،28 /ستمبر کو ہونیوالے افغان صدارتی انتخابات کے لئے سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کرکے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جس میں موجودہ افغان صدر محمداشرف غنی سمیت کل اٹھارہ(18)اْمیدوارحصہ لے رہے ہیں

تاہم اصل مقابلہ چار(4) اْمیدواروں 70 سالہ افغان صدر محمداشرف غنی‘59 سالہ چیف ایگزیکٹیوعبداللہ عبداللہ‘سابق مجاہدین کمانڈر گلبدین حکمت یار اور احمدولی مسعود کے مابین متوقع ہے۔تجزیہ کاروں نے پیش گوئی کی ہے کہ افغان صدر اشرف غنی کے ایک بار پھر منتخب ہونے کے زیادہ امکانات ہیں،صدارتی انتخابات میں 33 لاکھ خواتین سمیت مجموعی طورپر97 لاکھ رجسٹرڈ اور اہل رائے دہندگان اپنارائے دہی حق استعمال کریں گے جبکہ سیکیورٹی کے لئے 70 ہزار سے زائد سیکیورٹی فورسزکے اہلکارتعینات کئے گئے ہیں۔یادرہے کہ سال2001 میں طالبان حکومت کے خاتمے کے بعد یہ افغانستان کے چوتھے صدارتی انتخابات ہیں۔ طالبان حکومت کے خاتمے کے پہلے انتخابات 2005‘دوسرے انتخابات 2009 اور تیسرے انتخابات2014 میں منعقدہوئے تھے جس کے بعد چوتھے افغان صدارتی انتخابات رواں سال20 اپریل کو منعقدہونا قرارپائے تھے تاہم امن و امان کی مخدوش صورتحال کے باعث یہ انتخابات کئی بار ملتوی کرنا پڑے اوریوں شیڈول کے مطابق صدارتی انتخابات تقریباً پانچ ماہ کی تاخیر سے آج ہورہے ہیں۔افغان صدارتی انتخابات کے لئے موجودہ افغان صدر محمداشرف غنی‘ چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ‘سابق مجاہدین کمانڈرگلبدین حکمت یار اورسابق افغان نیشنل سیکیورٹی سربراہ رحمت اللہ نبیل‘ احمد ولی مسعود‘ نورالحق علومی‘ عبدالطیف پدرم اورنوراللہ جلیلی وغیرہ شامل ہیں تاہم تجزیہ نگاروں کے مطابق اصل مقابلہ محمداشرف غنی‘ عبداللہ عبداللہ‘ گلبدین حکمت یار اور رحمت اللہ نبیل کے مابین متوقع ہے۔

افغان صدارتی انتخابات کے لئے 28 روزہ انتخابی مہم بدھ کی شب ختم ہوگئی ہے جس کے دوران ایک درجن سے زائد اْمیدواروں نے کوئی خاص انتخابی مہم نہیں چلائی۔افغان آئین کے تحت صدارتی اْمیدوار کو جیت کے لئے 50 فیصدسے زیادہ ووٹوں کی برتری لینا ضروری ہے اور اگر کوئی اْمیدوار آج ہونے والے انتخابات میں سادہ اکثریت حاصل نہ کرسکا تو پہلے مرحلے کے ٹاپ دو اْمیدواروں کے مابین شیدول کے مطابق 23 نومبر2019 کو دوسرے اور آخری مرحلے میں مقابلہ ہوگا۔

افغان الیکشن کمیشن کے مطابق آج ہونے والے صدارتی انتخابات کے نتائج کا باضابطہ اعلان 19/ اکتوبر2019 کو کیا جائے گا۔صدارتی انتخابات میں رجسٹرڈ ووٹوں کی کل تعداد97 لاکھ بتائی جاتی ہے جن میں 33 لاکھ خواتین ووٹرز بھی شامل ہیں جو کل تعداد کا 35 فیصدہیں تاہم طالبان کی طرف سے دھمکی آمیز بیان جاری ہونے کے بعد ٹرن آؤٹ میں خاصی کمی کا امکان ظاہرکیا جاتا ہے۔ادھر افغان وزارت داخلہ کے مطابق انتخابات کے موقع پر امن و امان یقینی بنانے کے لئے 70 ہزار سے زائد سیکیورٹی فورسز کے اہلکار تعینات کئے  گئے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…