بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

مودی کی خوشامد کسی کام نہ آئی ،امریکہ نے بھارت کی امیدوںپرپانی پھیردیا، وہ کچھ ہوگیا جس کا ہندوستان نے خواب میں بھی نہ سوچا ہوگا

datetime 26  ستمبر‬‮  2019 |

ہیوسٹن(این این آئی)ہیوسٹن میں ہاڈی مودی ریلی کے ایک روز بعد امریکا اور بھارتی مالیاتی ٹیمیں تجارتی معاہدہ کرنے میں ناکام رہیں کیونکہ دونوں جانب سے متعدد شعبوں پر موقف میں خلا کو پر کرنے کے لیے لچک نہیں دکھائی گئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت کامرس پیوش گویال کی نیو یارک میں موجودگی امریکا کے تجارتی نمائندے رابرٹ لائتھیزر سے تجارتی پیکج حاصل کرنے کے لیے تھی تاہم دونوں انفارمیشن اینڈ کمیونکیشن ٹیکنالوجی (آئی سی ٹی)مصنوعات کے لیے معاہدے پر ناکام رہے۔معاہدے کا اعلان بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات کے بعد ہونا تھا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کی سائیڈ لائنز میں مودی سے ملاقات کے بعد کہا کہ ہم بہت جلد تجارتی معاہدہ کریں گے، ہم بہت بڑا تجارتی معاہدہ کریں گے۔سیکریٹری خارجہ وجے گوکھلے نے وضاحت نہیں دی کہ تجارتی معاہدہ کیوں نہیں ہوسکتا تاہم معلومات رکھنے والے 3 ذرائع نے بتایا کہ معاہدہ اس لیے نہیں ہوسکتا کیونکہ امریکا چاہتا تھا کہ بھارت آئی سی ٹی مصنوعات پر عائد 20 فیصد کا ٹیرف ختم کرے تاہم نئی دہلی کا کہنا تھا کہ اس کی وجہ سے چینی ٹیکنالوجی کی مارکیٹ میں بھرمار ہوجائے گی۔اس کے علاوہ امریکا میڈیکل ڈیوائسز اور دودھ سے بنی مصنوعات میں بھارتی مارکیٹوں تک پوری رسائی چاہتا تھا۔امریکا نے میڈیکل ڈیوائسز کی قیمتوں کے کنٹرول کو ختم کرنا اور دودھ سے بنی مصنوعات سمیت دیگر زراعتی اشیا کی مارکیٹوں تک پوری رسائی کا مطالبہ کیا تھا۔

دوسری جانب بھارت چاہتا تھا کہ امریکی مارکیٹوں میں ترجیحی سسٹم پروگرام کے تحت ترجیحی مارکیٹوں تک رسائی کی بحالی چاہتا تھا جسے جون میں ختم کردیا گیا تھا۔بھارت نے زراعتی اشیا کی مارکیٹ میں سہولتیں بھی طلب کی تھیں جہاں تک اسے پہلے ہی رسائی حاصل ہے اور اس کے علاوہ اس نے چند زراعتی مارکیٹوں تک پوری رسائی کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…