جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

الجزائر، سابق صدر کے بھائی، دو انٹیلی جنس سربراہان اور خاتون سیاسی رہنما کو قید کی سزا

datetime 25  ستمبر‬‮  2019 |

الجیریا(این این آئی)الجزائر کے شہر البلیدہ میں فوجی عدالت نے چارافراد کے خلاف 15 سال قید کی سزا سنا دی۔ ان افراد پر ریاستی حکام اور فوج کے خلاف سازش کرنے کا الزام ہے۔الجزائر کے اخبار کے مطابق عدالت نے جن چار شخصیات کے خلاف فیصلہ جاری کیے ان میں السعید بوتفلیقہ(سابق صدر عبدالعزیز بوتفلیقہ کا بھائی)، ورکرز پارٹی کی سربراہ لوئزہ حنون، ریٹائرڈ لیفٹننٹ جنرل محمد مدین اور ریٹائرڈ میجر جنرل بشیر طرطاق

شامل ہیں،اس کے علاوہ فوجی عدالت نے غائبانہ طور پر سابق وزیر دفاع ریٹائرڈ میجر جنرل خالد نزار، ان کے ایک بیٹے اور ایک کاروباری شخصیت فرید بن حمدین تینوں کو 20،20 سال قید کی سزا سنائی۔ملزمان میں شامل ایک شخصیت کے وکیل دفاع ایڈوکیٹ میلود ابراہیمی کے مطابق استغاثہ نے سعید بوتفلیقہ، محمد مدین، بشیر طرطاق اور لوئزہ حنون کے خلاف انتہائی مدت کی سزا کا مطالبہ کیا تھا جو کہ 20 برس ہے۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…