جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ایران کا حراست میں لے لیے گئے برطانوی ٹینکر کو بہت جلد چھوڑنے کا اعلان

datetime 23  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران (این این آئی )ایران کے میری ٹائم حکام نے کہاہے کہ برطانیہ کے پرچم بردار ٹینکر اسٹینا امپرو کو بہت جلد چھوڑ دیا جائے گا۔ ایران کی سپاہِ پاسداران انقلاب نے انیس جولائی کو اس ٹینکر کو پکڑ لیا تھا اور تب سے اسے یرغمال بنا رکھا تھا۔قبل ازیں اسٹینا امپرو کی مالک

سویڈش فرم کے چیف ایگزیکٹو ایرک ہینل نے بتایا تھا کہ انھیں جہاز کو چھوڑنے کی اطلاع دی گئی ہے۔ اس لیے ہم سمجھتے ہیں کہ جہاز کو چھوڑنے کے لیے سیاسی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ہینل نے سویڈش نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ ہم جہازجلد کو نکالنے میں کامیاب ہوجائیں گے لیکن ہم واقعات کی کوئی پیشین گوئی نہیں کرنا چاہتے ہیں۔ہم یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ یہ جہاز ایرانی پانیوں سے تیرتا ہوا باہر آجائے۔بعد میں ایران کی نیم سرکاری خبررساں ایجنسی نے حکام کے حوالے سے اس اطلاع کی تصدیق اور کہا کہ اس کو بہت جلد چھوڑ دیا جائے گا لیکن اس کا حقیقی وقت نہیں بتایا کہ اس کو کب برطانوی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔پاسداران انقلاب نے اسٹینا امپرو کو آبنائے ہْرمز کے نزدیک جہاز رانی کی خلاف ورزیوں کے الزام میں قبضے میں لیا تھا لیکن انھوں نے یہ کارروائی جبل الطارق میں اس سے دو ہفتے قبل ایک ایرانی تیل بردار جہاز کو پکڑنے کے ردعمل میں کی تھی۔برطانوی حکام نے اگست میں اس جہاز کو چھوڑ دیا تھا۔یادرہے کہ ایران نے چار ستمبر کو اس برطانوی جہاز کے عملہ کے تیئیس میں سے سات ارکان کو رہا کردیا تھا۔ سویڈش وزیر خارجہ مارگوٹ وال اسٹروم نے تب کہا تھا کہ اس جہاز کو پکڑنے کے بعد سے سویڈن ایران کے ساتھ اعلیٰ سیاسی سطح پر رابطے میں ہے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…