ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

دورہ امریکہ سے قبل مودی کو بڑا جھٹکا، اہم اراکین کانگریس کے اعلان نے بھارتی حکومت پر بجلیاں گرادیں

datetime 19  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)امریکی امورخارجہ کمیٹی کے چیئرمین ایلیٹ اینگلز سمیت اہم اراکین کانگریس نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ٹیکساس میں خطاب کے موقع پر آنے سے انکار کر دیا ہے۔نامور اراکین کانگریس کی جانب سے دعوت نامے ٹھکرائے جانے سے

میزبان کمیٹی نئی مشکل سے دوچار ہوگئی ہے۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت کے وزیراعظم کو ٹیکساس میں خطاب کے موقع پر کئی اہم شخصیات سے ملاقات کی حسرت ہی رہ جائے گی۔میزبان کمیٹی نے کئی نامور اراکین کانگریس کو دعوت نامے دے کرتسلی کرلی تھی کہ نریندرمودی کے سامنے سرخرو ہوجائیں گے لیکن کئی انتہائی اہم اراکین کانگریس نے مودی کی تقریب میں جانے سے صاف انکار کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق مقبوضہ کشمیرکی حیثیت یکطرفہ طور پر تبدیل کرنے اور کشمیریوں پر 46 روز سے مظالم کے پہاڑ توڑنے پر امریکا میں بعض اہم شخصیات کو تحفظات ہیں۔امریکی امورخارجہ کمیٹی کے چیئرمین ایلیٹ اینگلز مودی کی تقریب میں نہیں جائیں گے، جبکہ جنوبی ایشیا کمیٹی کے چیئرمین بریڈشرمین جو مقبوضہ کشمیر سے متعلق اکتوبر میں اہم سماعت بھی کرنیوالے ہیں ،انہوں نے بھی واضح کیاکہ وہ مودی کیساتھ محض تصویریں نہیں بنوانا چاہتے۔افریقن امریکن کاکس کی چیئرکیرن بیس نے بھی مودی کی تقریب میں جانے سے انکار کر دیا ہے، یہی نہیں لاطینوامریکن کاکس کے چیئرٹونی کارڈیناس بھی مودی کی تقریب میں نہیں جائیں گے۔ایشین امریکن اینڈپیسیفک آئی لینڈرزکی چیئرپرسن جوڈچوبھی مودی کوسننے نہیں جائیں گی۔نامور اراکین کانگریس کی جانب سے دعوت نامے ٹھکرائے جانے سے میزبان کمیٹی نئی مشکل سے دوچار ہوگئی ہے۔

موضوعات:



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…