داعش نے دھماکوں کیلئے جانوروں کا استعمال شروع کر دیا،پاکستان ا ور افغانستان میں 6دھماکے،برطانوی نشریاتی ادارے کے حیرت انگیز انکشافات

14  ستمبر‬‮  2019

لندن(این این آئی)بین الاقوامی شدت پسند تنظیم داعش نے دھماکوں کے لیے گائے کو استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔برطانیہ کے جریدے کی رپورٹ کے مطابق عراق میں اپنے گڑھ دیالہ کے ہاتھ سے نکل جانے کے بعد داعش نے دوبارہ سے شدت پسند سرگرمیاں تیز کر دی ہیں

اور امریکی اتحادی افواج کے آپریشن کے باوجود گزشتہ کئی ماہ کے دوران داعش کی کارروائیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔گزشتہ ہفتے دو عراقی فوجیوں کو سنیپرز سے فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا اور اب شدت پسند تنظیم نے اپنی کارروائیوں کے لیے جانوروں کا سہارا لینا بھی شروع کر دیا ہے۔ایکشن آن آرمڈ وائلینس کے اعداد و شمار کے مطابق 2010 سے لیکر اب تک جانوروں میں آئی ای ڈی نصب کر کے دھماکے کرنے کے 6 واقعات رپورٹ ہوئے اور یہ سارے واقعات افغانستان اور پاکستان میں ریکارڈ ہوئے جن میں 14 افراد ہلاک ہوئے۔لیکن داعش کی جانب سے گائے کو دھماکا خیز مواد نصب کر کے سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کا یہ پہلا کیس سامنے آیا ہے۔داعش نے گائے کو دھماکا خیز مواد نصب کر کے دیالہ میں ایک سیکیورٹی چیک پوسٹ کی جانب روانہ کیا جس پر سیکیورٹی اہلکار نے فائرنگ کی تو وہ دھماکے سے اڑ گیا جس کے نتیجے میں ایک راہگیر جاں بحق ہوا۔مقامی حکام کا کہنا تھا کہ گائے کو تخریب کاری کے لیے استعمال کرنے کا واقع ظاہر کرتا ہے کہ داعش اپنی کارروائیوں کے لیے نوجوانوں کو بھرتی کر کے خود کش بمبار بنانے میں ناکام ہو چکی ہے، اس لیے اس مقصد کے لیے اب جانوروں کا استعمال کر رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…