ماسکو(آن لائن) روس نے امریکا اور طالبان کے درمیان مذاکرات ختم ہونے پر تشویش کا اظہارکر تے ہوئے زور دیا ہے کہ عسکریت پسندوں سے امن بات چیت فوری شروع کی جائے۔روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارو وانے جاری بیان میں کہا روس کو
امریکا اور طالبان کے درمیان جاری امن مذاکرات کے خاتمے پر تشویش ہے۔ماسکو افغانستان میں امن اور خوشحالی چاہتا ہے۔امریکا کو چاہیے تو کہ وہ جنگ کے بجائے عسکریت پسندوں سے فوری مذاکرات کریتاکہ افغانستان میں طویل جنگ ختم ہو اور امن قائم ہوسکے۔