ریاض (این این آئی )سعودی عرب نے عمرہ زائرین کے لیے ویزے آن لائن جاری کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے ایک بیان میں کہاکہ زائرین کو آئندہ عمرہ پیکیج فیس اپنے وطن میں ہی ادا کرنی ہو گی۔وزارت حج کے مطابق
تمام کمپنیوں اور اداروں کو عمرہ ویزے آن لائن جاری کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔نئی ہدایات کے مطابق عمرہ زائرین کو پہلے سعودی عمرہ کمپنی کے غیر ملکی ایجنٹ اور پھر عمرہ پیکیج کا انتخاب کرنا ہو گا، عمرہ پیکیج مطلوبہ خدمات اور سعودی عرب کے دو طرفہ ٹکٹ نمبر پر مشتمل ہو گا۔