واشنگٹن (این این آئی) آئی ایم ایف ترجمان جیری رائس نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کے تحت پاکستان کو اپنے قرضے کم کر نے اور سماجی و ترقیاتی اخراجات کو بڑھانا ہے، آئی ایم ایف کے ڈپٹی ایم ڈی ڈیوڈ لپٹن نے وزیر اعظم عمران خان کے سامنے یہ تجاویز رکھی تھیں،آئی ایم ایف ٹیم آئندہ چند روز میں پاکستان پہنچے گی۔ میڈیا سے بات چیت کے دور ان آئی ایم ایف ترجمان نے عالمی معاشی صورتحال پر میڈیا کے سوالات کے جوابات دیئے۔ صحافی نے سوال کیا کہ کیا پاکستان بجٹ خسارے کو کنٹرول کرنے کیلئے سبسڈیز
اور ترقیاتی اخراجات میں کٹوتی کرسکتا ہے؟ جیری رائس نے کہاکہ آئی ایم ایف پروگرام کا مقصد مقامی ٹیکس آمدن بڑھانا ہے،آئی ایم ایف پروگرام کے تحت پاکستان کو اپنے قرضے کم کرنے ہیں،اس پروگرام کے تحت سماجی اور ترقیاتی اخراجات کو بڑھانا ہے۔جیری رائس نے کہاکہ آئی ایم ایف کے ڈپٹی ایم ڈی ڈیوڈ لپٹن نے وزیر اعظم عمران خان کے سامنے یہ تجاویز رکھی تھیں۔جیری رائس نے کہاکہ آئی ایم ایف ٹیم آئندہ چند روز میں پاکستان پہنچے گی،آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر جیہاد آزور جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔