پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

سعودی عرب نے ہمیشہ قضیہ فلسطین کی پشتیبانی کی،فلسطینی صدر

datetime 13  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی)فلسطینی صدر محمود عباس نے قضیہ فلسطین کے لیے سعودی عرب کی تاریخی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب نے تاریخی طورپر قضیہ فلسطین کی پشتیانی کا حق ادا کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر عباس نے ان خیالات کا اظہار خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ٹیلیفون پربات چیت کے دوران کیا۔ دونوں رہ نمائوں کے درمیان ٹیلیفون پر

قضیہ فلسطین کے حال اور مستقبل پرطویل تبادلہ خیال ہوا۔فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا کہ سعودی عرب تاریخی طور پر ہمارے منصفانہ مقصد کے ساتھ کھڑا ہے۔ فلسطینی عوام فلسطین اور القدس کے تحفظ کے لیے سعودی عرب کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔ٹیلیفون پر گفتگو میں صدر عباس نے فلسطین اور اس کے مقدس مقامات کے بارے میں سعودی عرب کے مضبوط اور غیر متزلزل موقف کو سراہا اور کہا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ فلسطینی قوم کے حقوق اور مطالبات کی حمایت کی۔ امید ہے آئندہ بھی سعودی عرب کی پالیسی تبدیل نہیں ہوگی۔خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے اس بات پر زور دیا کہ اسرائیل کا فلسطینی علاقوں کو شامل کرنے کا اعلان ناقابل قبول ہے۔شاہ سلمان نے فلسطینی قوم کے حقوق کی حمایت میں سعودی موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ‘ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہم آپ کی دانشمندانہ قیادت میں اس بحران پر جلد قابو پائیں گے۔ سعودی عرب فلسطینی عوام اور ان کے منصفانہ مطالبات کی حمایت میں اپنے عہد اور اصولی موقف کو تبدیل نہیں کرے گا۔فلسطینی صدر محمود عباس نے قضیہ فلسطین کی جرات مندانہ حمایت پر خادم الحرمین الشریفین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہوں نے او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب کرکے فلسطینی قوم کیدل جیت لیے ہیں۔ سعودی عرب کی طرف سے اس فوری پیش رفت سے واضح ہوتا ہے کہ مملکت فلسطینی کاز کے ساتھ ہے اور وہ اسرائیلی ریاست کے غاصبانہ تسلط کے خلاف فلسطینی قوم کے ساتھ کھڑی ہے۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…