ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

مزدور کو پٹوانے اور پاؤں چومنے پر مجبور کرنے والی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی بہن شہزادی حصہ بنت سلمان کو سخت سزا سنادی گئی

datetime 13  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس(آن لائن)فرانسیسی عدالت نے مزدور کو پٹوانے اور پاؤں چومنے پر مجبور کرنے والی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی بہن شہزادی حصہ بنت سلمان کو 10 ماہ قید کی معطل سزا سنادی۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شہزادی حصہ بنت سلمان پر یہ مقدمہ رواں برس جولائی سے چل رہا تھا ۔

جبکہ یہ واقعہ 2016 میں پیش آیا۔سعودی شاہ سلمان کی بیٹی اور محمد بن سلمان کی بہن پر یہ الزام تھا کہ انہوں نے اپنے باڈی گارڈ رانی سعیدی کو پلمبر اشرف عید کو پیٹنے کے احکامات دیے۔شہزادی حصہ پر ان کی غیر موجودگی میں مقدمہ چلایا گیا، 10 ماہ قید کی معطل سزا کے ساتھ ان پر 11 ہزار ڈالر جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔45 سالہ شہزادی ٹرائل کے دوران کبھی عدالت میں پیش نہیں ہوئیں اور ان کی غیر موجودگی میں سزا سنائی گئی۔استغاثہ نے چھ ماہ قید اور 5480 ڈالر جرمانے کی درخواست کی تھی تاہم عدالت نے مزید سخت سزا سنائی۔خیال رہے کہ یہ واقعہ 2016 میں اس وقت پیش آیا جب شہزادی حصہ سیر و تفریح کیلئے پیرس میں ارب پتی شخصیات کے پسندیدہ مقام فوش ایوینیو پر واقع لگژری اپارٹمنٹ میں موجود تھیں۔اس اپارٹمنٹ کی ساتویں منزل پر اشرف عید نامی پلمبر کام کررہا تھا، اچانک اسے پانچویں منزل پر واش بیسن ٹھیک کرنے کیلئے بلایا گیا۔اشرف نے دوران سماعت عدالت کو بتایا کہ جب وہ بیسن ٹھیک کرنے پہنچا تو اس نے واش روم کی کچھ تصاویر لیں جوکہ اس کے کام کا حصہ تھا تاہم شہزادی نے اسے تصویریں لیتے ہوئے دیکھ لیا اور طیش میں آگئیں۔اشرف نے مزید بتایا کہ شہزادی نے اپنے باڈی گارڈ کو بلایا جس نے اس پر تشدد کیا۔

پلمبر کا دعویٰ ہے کہ اسے کئی گھنٹوں تک یرغمال بناکر رکھا گیا اور اس دوران اس کا فون بھی توڑ دیا گیا جبکہ ایک موقع پر شہزادی نے باڈی گارڈ سے کہا کہ اس کے سر پر بندوق تانو اور دو آپشنز دو، یا تو وہ میرے پاؤں چومے یا پھر مزید مار کھانے کیلئے تیار رہے۔اشرف نے دعویٰ کیا کہ شہزادی اپنے باڈی گارڈ سے کہہ رہی تھیں کہ ‘جان سے مادو اس کتے کو، اسے زندہ رہنے کا کوئی حق نہیں’۔

اشرف کے مطابق جب اسے رہا کردیا گیا تو پولیس نے دو گھنٹوں تک شہزادی سے پوچھ گچھ کی اور پھر انہیں جانے دیا، تین دن بعد شہزادی ملک چھوڑ کر چلی گئیں۔عدالت نے باڈی گارڈ رانی سعیدی کو 8 ماہ قید کی معطل سزا اور 5 ہزار یورو جرمانہ عائد کیا ہے۔ رانی سعیدی نے عدالت میں کارروائی کا سامنا کیا تاہم اسے قید نہیں کیا جائے گا کیوں کہ معطل سزا کی حیثیت علامتی ہوتی ہے۔تحقیقاتی جج نے شہزادی سے رابطے کی متعدد کوششیں کیں تاہم ناکامی پر انہوں نے 2017 میں ان کے انٹرنیشنل وارنٹ گرفتاری جاری کردیے تھے۔

موضوعات:



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…