ریاض(آن لائن)سعودی وزارت تعلیم و تربیت نے ملک بھر میں مقامی، نجی اور غیر ملکی سکولوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر ملکی طلبہ و طالبات جن کے اقاموں کی مدت ختم ہو چکی ہے انہیں رواں تعلیمی سال کے اختتام تک تعلیم جاری رکھنے کی اجازت ہے۔ سعودی وزارت کی جانب سے جاری کردہ احکامات پر عمل کرتے ہوئے محکمہ تعلیم کے ڈائریکٹر امتحانات و داخلہ ایمن الرکبان نے میڈیا کو بتایا کہ ریاض میں تمام سکولوں
کو ہدایات جاری کر دی گئی ہے کہ اقامہ مدت کی بنیاد پر کسی طالب علم کو سال کے اختتام تک سکول سے نہ نکالا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزارت تعلیم کی جانب سے واضح ہدایات ہیں جو تمام سکولوں پر لاگو ہوتی ہیں۔ ہدایات میں مزید کہا گیا ہے وہ طلبہ و طالبات جن کے پاس شناختی دستاویزات موجود ہیں اور وہ سکول میں زیر تعلیم ہیں مگران کے اقاموں کی مدت ختم ہو چکی ہے انہیں تعلیم جاری رکھنے کی اجازت ہے۔