ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

خانہ کعبہ کو مکمل طورپر ڈھانپ دیا گیا

datetime 11  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکہ مکرمہ( آن لائن )مسجد حرام اور مسجد نبوی ﷺ کے امور کی جنرل پریذیڈنسی کی نگرانی میں (حج کے موقع پر) خانہِ کعبہ کے زیریں حصے سے اوپر اٹھائے گئے غلاف کو دوبارہ سے نیچے تک لٹکا کر خانہ کعبہ کو مکمل طورپر ڈھانپ دیا گیا۔ منگل کے روز انجام دیے گئے

اس عمل میں غلاف کعبہ کے کپڑے کا نچلا حصہ کھول کر سنہری شاذروان تک پہنچا دیا گیا اور پھر اسے سنہری حلقوں کے ذریعے نصب کر دیا گیا۔اس موقع پر خانہ کعبہ کے غلاف (کِسوہ) کی تیاری کے ذمے دار ادارے کنگ عبدالعزیز کمپلیکس کے ڈائریکٹر جنرل ہشام بن سلیمان نے بتایا کہ آپریشنل اور تکنیکی پلان کے مطابق غلاف کعبہ کو مکمل طورپر نیچے تک کھول دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سال 1440 ہجری کے حج کے موقع پر ذو القعدہ کے وسط میں غلاف کعبہ 3 میٹر اوپر کر دیا گیا تھا۔ غلاف کعبہ کو اوپر کرنے کا مقصد اسے صاف رکھنا اور کسی بھی قسم کے نقصان سے بچانا ہے۔ طواف کے دوران چوں کہ حجاج کرام غلاف کعبہ کو چھونے کی کوشش کرتے ہیں یا تبرک کے طورپر غلاف کا کچھ حصہ کاٹ کر اپنے پاس رکھ لیتے ہیں۔ اس لیے غلاف کو اس قسم کے نقصان سے محفوظ رکھنے کے لیے اوپر کرنا ضروری ہوتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…