پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

ٹرمپ سے اختلافات ،وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن فارغ

datetime 11  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن کو فارغ کردیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ انھوں نے جان بولٹن سے کہہ دیا تھا کہ اب وائٹ ہاؤس میں ان کی مزید خدمات درکار نہیں ہیں۔انھوں نے کہا کہ جان بولٹن نے

اپنے عہدے سے استعفا دے دیا ہے۔صدر ٹرمپ نے ٹویٹ میں لکھاکہ انھیں جان بولٹن کی بہت سی تجاویز سے شدید اختلاف تھا۔انھوں نے انتظامیہ کے بعض دوسروں کی طرح ہی کیا تھا۔واضح رہے کہ صدر ٹرمپ اس سے پہلے اپنے وزیر خارجہ ،وزیر دفاع اور قومی سلامتی کے دو مشیروں کو بھی اختلاف کی وجہ سے چلتا کرچکے ہیں۔جان بولٹن ایران کے خلاف بالخصوص سخت موقف کے حامل رہے ہیں۔ انھیں گذشتہ سال اپریل میں وائٹ ہاؤس کا قومی سلامتی مشیر مقرر کیا گیا تھا۔ستر سالہ جان بولٹن امریکی ریاست میری لینڈ کے شہر بالٹی مور سے تعلق رکھتے ہیں۔انھوں نے ماضی میں شمالی کوریا کے خلاف جنگ کی وکالت کی تھی۔انھوں نے 1990ء کی دہائی کے اوائل میں پہلی خلیج جنگ اور پھر 2003 ء میں عراق پر امریکا کی چڑھائی کی حمایت کی تھی۔انھوں نے سابق امریکی صدر رونلڈ ریگن کی انتظامیہ میں ایجنسی برائے قومی ترقی میں کام سے اپنے سیاسی کیرئیر کا آغاز کیا تھا۔وہ 1985ء سے 1989ء تک اسسٹنٹ اٹارنی جنرل رہے تھے۔وہ سابق صدر جارج ڈبلیو ایچ بش کی انتظامیہ میں 1989ء سے 1993ء تک خدمات انجام دی تھیں۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…