جدہ (این این آئی)پروٹسٹنٹ چرچ کے ایک سرکردہ وفد نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی ہے ۔ یہ ملاقات جدہ کے شاہی محل السلام محل میں ہوئی۔عرب ٹی وی کے مطابق انجیلی عقائد کے پابند رہ نما گوئیل روزن برگ کی قیادت میں شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کے دوران سعودی عرب کی ترقی اور خوش حالی کی نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔ملاقات کے دوران انہوں نے بقائے باہمی
رواداری کے فروغ، انتہا پسندی اور دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔ملاقات میں امریکا میں سعودی عرب کی سفیر شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان بن عبد العزیز، سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبد العزیز، رابطہ عالم اسلامی کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد العیسی اور سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ اور کابینہ کے رکن عادل الجبیر نے شرکت کی۔