ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

ترکی کے راستے رقم اور دہشت گرد اسمگل کرنے میں ملوث سیل گرفتار

datetime 11  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ (این  این آئی)مصری وزارت داخلہ نے اخوان المسلمون کے 16 ارکان کی گرفتار کیا ہے۔ مصری قومی سلامتی ایجنسی نے ترکی میں مفرور اخوان کے رہ نماؤں کے ایک دہشت گردانہ منصوبے کی نگرانی کی جس کا مقصد ریاستی صلاحیتوں کو نقصان پہنچانا تھا۔ پولیس نے کارروائی کے دوران ترکی کے راستے مصر میں دہشت گردی کے لیے رقوم کی ترسیل میں ملوث16 عناصر کو

حراست میں لے لیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق قومی سلامتی کے شعبے نے ترکی میں تنظیم کے مفرور رہ نماؤں کے اس منصوبے کی نگرانی کی جس کا مقصد ریاست کی معاشی صلاحیتوں کو نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ اہم تنصیبات اور سہولیات، مسلح افواج، پولیس اور عدلیہ کے خلاف ملک میں انتشار پیدا کرنے کے لئے کئی طرح کے متنازعہ کارروائیاں انجام دینا ہے تاکہ اخوان دوبارہ سیاسی منظر نامے کی طرف واپس آ سکے۔میڈیا کے ذریعے سامنے آنے والی معلومات سے اخوان کے اس منفی اقدام کی کئی جہتوں کا انکشاف ہوا، جس کا مقصد زر مبادلہ کی بیرون ملک اسمگلنگ، مصر کے سیکیورٹی اداروں کو مطلوب اخوان عناصر ترکی کے راستے یورپ منتقل کرنے اور دیگر منفی کارروائیوں میں ملوث رہی ہے۔قومی سلامتی کمیٹی کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ ترکی کی ریاست میں اخوان کے مفرور عناصر کی نشاندہی کرنے میں کوششیں کامیاب ہو گئیں اور اس اسکیم کی تیاری میں شامل ہیں یاسر محمد حیلمی زنانی، محمود حسین احمد حسین، ایمن احمد عبدل غنی حسن?ن اور مدحت احمد محمود الحداد کو حراست میں لیا گیا۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی حکام کے ہاتھوں حراست میں لیے گئے اخوان کے اسمگلر گروپ کے 16 ارکان کو عدالت میں پیش کیا گیا ہے جہاں ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی شروع کی جا رہی ہے۔ اخوان کے سیل کی گرفتاری سے تنظیم کو مصر میں اپنی سرگرمیوں کو آگے بڑھانے میں ایک بڑا دھچکا لگا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…