بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

مقبوضہ کشمیر،بھارتی فورسز کاسرینگر میں محرم الحرام کے جلوس پر طاقت کا وحشیانہ استعمال،چار صحافیوں سمیت متعددافراد زخمی

datetime 7  ستمبر‬‮  2019 |

سرینگر(این این آئی)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے ہفتہ کو سرینگر کے علاقے حسن آباد رعناواری میں محرم الحرام کے جلوس پر طاقت کاوحشیانہ استعمال کیا جس کے نتیجے میں چار صحافیوں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے جلوس کے شرکاء پر پیلٹ فائر کئے، آنسو گیس کے گولے داغے اور لاٹھی چارج کیا۔ بھارتی فورسز نے

جلوس کی عکس بند ی کرنے والے صحافیوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایاجس سے چار صحافی بھی زخمی ہوگئے۔ بھارتی فورسز نے تین صحافیوں شاہد خان، مدثر ڈار اوربلا ل بٹ کو پکڑ کر لاٹھیوں اور بندوق کے بٹوں سے تشدد کا نشانہ بناکر زخمی کردیا جبکہ فورسز اہلکاروں کی پیلٹ فائرنگ سے بھی ایک فوٹو جرنلسٹ زخمی ہوگیا۔ بھارتی فورسز نے ایک فوٹوجرنلسٹ کاکیمرہ بھی توڑدیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…