بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

داعش نے دھماکوں کیلئے جانوروں کا استعمال شروع کر دیا،پاکستان ا ور افغانستان میں 6دھماکے،برطانوی نشریاتی ادارے کے حیرت انگیز انکشافات

datetime 7  ستمبر‬‮  2019 |

لندن(این این آئی)بین الاقوامی شدت پسند تنظیم داعش نے دھماکوں کے لیے گائے کو استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔برطانیہ کے جریدے کی رپورٹ کے مطابق عراق میں اپنے گڑھ دیالہ کے ہاتھ سے نکل جانے کے بعد داعش نے دوبارہ سے شدت پسند سرگرمیاں تیز کر دی ہیں اور امریکی اتحادی افواج کے آپریشن کے باوجود گزشتہ کئی ماہ کے دوران داعش کی کارروائیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

گزشتہ ہفتے دو عراقی فوجیوں کو سنیپرز سے فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا اور اب شدت پسند تنظیم نے اپنی کارروائیوں کے لیے جانوروں کا سہارا لینا بھی شروع کر دیا ہے۔ایکشن آن آرمڈ وائلینس کے اعداد و شمار کے مطابق 2010 سے لیکر اب تک جانوروں میں آئی ای ڈی نصب کر کے دھماکے کرنے کے 6 واقعات رپورٹ ہوئے اور یہ سارے واقعات افغانستان اور پاکستان میں ریکارڈ ہوئے جن میں 14 افراد ہلاک ہوئے۔لیکن داعش کی جانب سے گائے کو دھماکا خیز مواد نصب کر کے سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کا یہ پہلا کیس سامنے آیا ہے۔داعش نے گائے کو دھماکا خیز مواد نصب کر کے دیالہ میں ایک سیکیورٹی چیک پوسٹ کی جانب روانہ کیا جس پر سیکیورٹی اہلکار نے فائرنگ کی تو وہ دھماکے سے اڑ گیا جس کے نتیجے میں ایک راہگیر جاں بحق ہوا۔مقامی حکام کا کہنا تھا کہ گائے کو تخریب کاری کے لیے استعمال کرنے کا واقع ظاہر کرتا ہے کہ داعش اپنی کارروائیوں کے لیے نوجوانوں کو بھرتی کر کے خود کش بمبار بنانے میں ناکام ہو چکی ہے، اس لیے اس مقصد کے لیے اب جانوروں کا استعمال کر رہی ہے۔ بین الاقوامی شدت پسند تنظیم داعش نے دھماکوں کے لیے گائے کو استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔برطانیہ کے جریدے کی رپورٹ کے مطابق عراق میں اپنے گڑھ دیالہ کے ہاتھ سے نکل جانے کے بعد داعش نے دوبارہ سے شدت پسند سرگرمیاں تیز کر دی ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…