ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

امتحان کی گھڑی ہے،حریت رہنماؤں نے کارکنوں اور کشمیری عوام کے نام اہم پیغام جاری کردیا

datetime 6  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر(این این آئی)مقبوضہ کشمیر میں حریت کارکنوں نے کشمیری عوام کے عزم اورحوصلے اوران کی طرف سے ظالم بھارتی حکومت کے سماجی بائیکاٹ کی تعریف کرتے ہوئے کشمیری بہنوں اور بھائیوں سے کہاہے کہ وہ ثابت قدمی کا مظاہرہ کریں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت کارکنوں نے مقبوضہ وادی میں آویزاں کئے گئے پوسٹروں میں کہا کہ یہ امتحان کی گھڑی ہے اور اللہ تعالیٰ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔

انہوں نے لوگوں سے کہاکہ وہ مادر وطن کے نڈر جوانوں کیلئے دعا کریں جو اپنی جانوں کا نذرانہ دے رہے ہیں اور ہمارے کل کیلئے اپنا آج قربان کر رہے ہیں۔ انہوں نے کبھی بھی بھارت سے شکست نہ ماننے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کشمیری عوام سے کہاکہ وہ ہندتوا کلب سے آزادی کیلئے اپنی جدوجہد آزادی ثابت قدمی سے جاری رکھیں۔ حریت کارکنوں نے لوگوں کو غیر ریاستی بھاشندوں کو اپنی زمینیں فروخت نہ کرنے کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہاکہ قوم غیر ریاستی بھاشندوں کو سہولت فراہم کرنے والوں کو کبھی معاف نہیں کریگی۔ انہوں نے کہاکہ ہم اپنے عزت و وقار، مذہبی، ثقافتی اقدار اور املاک کا تحفظ کریں گے اور بھارت سے آزادی سے کم کوئی چیز ہمیں قبول نہیں۔ ہم بھارت سے آزادی کی جنگ جاری رکھیں گے اور اپنا لوہامنوائیں گے۔ پوسٹروں میں گوانڈیا گوبیک جیسے نعرے بھی درج ہیں۔مقبوضہ کشمیر میں پوسٹروں کے ذریعے لوگوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے مذموم بھارتی اقدام کے جاری ہڑتال کی بھر پور حمایت کریں۔ یہ پوسٹرجنوبی کشمیر کے مختلف علاقوں میں چسپاں کے گئے ہیں۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ضلع اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں دیواروں اور بجلی کے کھمبوں میں لگائے جانے والے پوسٹروں میں دکانداروں اور دیگر تجارتی حلقوں کے علاوہ پٹرول پمپ مالکان سے کہا ہے کہ وہ مکمل ہڑتال کرکے بھارتی حکومت کے غیر قانونی اقدام کے خلاف اپنی نارضگی کا اظہار کریں۔ قبل ازیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی سے منسوب جنوبی کشمیرکے مختلف علاقوں میں لگائے جانے والے پوسٹروں میں بھی لوگوں سے کہا گیا تھا کہ وہ ہڑتال کی مکمل حمایت کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…