ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

فلسطینی طالب علم کی امریکا میں حصول تعلیم کی مراد پوری،یونیورسٹی میں داخلہ مل گیا

datetime 4  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکا کی طرف سے نامعلوم وجوہات کی بناء پر بے دخل کیے گئے ایک فلسطینی طالب علم کو امریکا کی ہارورڈ یونیورسٹی میں حصول تعلیم کا موقع مل گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چند روز قبل لبنان میں مقیم فلسطینی پناہ گزین لڑکے اسماعیل ھجاوی کو بوسٹن کے لوگان بین الاقوامی ہوائی اڈے سے واپس لبنان ڈیپورٹ کردیا گیا تھا۔ فلسطینی پناہ گزین لڑکے کو واپس بھیجے جانے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم اس واقعے نے امریکی انتظامیہ کے خلاف سوشل میڈیا پر تنقید کا ایک نیا دروازہ کھول دیا تھا۔عالمی سطح پر تعلیم کے مواقع فراہم کرنے میں مدد کرنے والی تنظیم امیڈیسٹ کے

مطابق 17 سالہ فلسطینی لڑکا چند روز پیشتر لوگان کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے واپس لبنان بھیج دیا گیا تھا۔عجاوی کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ حالیہ دس دن ہمارے لیے بہت پریشانی کے گذرے مگر ہمیں اس دوران ہزاروں پیغامات ملے جن میں ہمارے ساتھ یکجہتی کی گئی تھی۔ ہارورڈ یونیویورسٹی کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ اسماعیل ھجاوی کو جامعہ میں داخلہ مل گیا ہے اور اس نے اپنی تعلیمی سفر کا آغاز کردیا ہے۔امیڈیسٹ آرگنائزیشن کے چیئرمین ٹیوڈور قطوو کا کہناتھا کہ ہمیں خوشی ہے کہ اسماعیل جاوی امریکا میں حصول تعلیم کے اپنے مشن اور خواب کو پورا کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…