جمعرات‬‮ ، 12 دسمبر‬‮ 2024 

فرانس نے علاقائی استحکام اور ایرانی میزائل پروگرام روکنے کے عوض ایران کو15 ارب ڈالرزدینے کی پیشکش کردی،تفصیلات جاری

datetime 3  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران (این این آئی)ایران کے معاملے سے متعلق ایک فرانسیسی سفارتی ذریعے نے بتایا ہے کہ ایرانی نائب وزیر خارجہ عباس عراقجی کے زیر قیادت ایک ایرانی وفد نے فرانس کے ساتھ بات چیت کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مذکورہ ذریعے نے بتایا کہ فرانس کی جانب سے ایک منصوبہ تجویز کیا گیا ہے۔

منصوبے میں ایران کو 15 ارب ڈالر کے قرضے کی پیش کش شامل ہے۔ یہ پیش کش ایران کے ساتھ یورپ کے لین دین کے لیے مالیاتی نظام انسٹیکس کا متبادل ہے۔ اس کے عوض ایران علاقے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے حوالے سے اپنے کردار اور اپنے بیلسٹک میزائل پروگرام پر روک لگائے گا۔فرانسیسی مطالبات میں لبنان اور اسرائیل کی سرحد پر کشیدگی ختم کرنے کے لیے کام کرنا بھی شامل ہے۔فرانس کا یہ منصوبہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایرانی حکومت کے ترجمان علی ربیعی پیر کے روز یہ اعلان کر چکے ہیں کہ تہران یورپ کے ساتھ ایک معاہدے تک پہنچنے کے حوالے سے پر امید ہے  تا کہ ایران کی جانب سے جوہری پاسداری کم کرنے کے حوالے سے مقررہ حتمی وقت سے بچا جا سکے۔ایرانی ٹیلی وڑن نے علی ربیعی کے حوالے سے بتایا کہ جوہری معاہدے کے حوالے سے ایران اور فرانس کے نقطہ ہائے نظر زیادہ قریب ہو چکے ہیں۔ یہ پیش رفت ایرانی صدر حسن روحانی کی اپنے فرانسیسی ہم منصب عمانوئل ماکروں سے ٹیلی فون پر بات چیت کے بعد ہوئی ہے۔ربیعی کے مطابق کئی معاملات میں نقطہ ہائے نظر زیادہ قریب ہو چکے ہیں اور اب یورپیوں کی پاسداریوں پر عمل درامد کے طریقہ کار کے حوالے سے تکنیکی بحث جاری ہے۔ تاہم ایرانی حکومتی ترجمان نے تفصیلات پیش نہیں کیں۔اس سلسلے میں فرانس کی جانب سے کوئی سرکاری بیان جاری نہیں ہوا ہے۔

موضوعات:



کالم



ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں


شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…