جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

بچے بھوک سے بلک رہے ہیں مریضوں کیلئے ادویات تک دستیاب نہیں،،بھارتی صحافی کے مقبوضہ کشمیر کی کی صورتحال سے متعلق افسوسناک انکشافات

datetime 30  اگست‬‮  2019 |

سرینگر( آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں میں کرفیو کا چھبیسواں دن ہے۔ بھارتی صحافی برکھا دت نے سری نگر جا کر اپنی رپورٹ میں چشم کشا حقائق بیان کرتے ہوئے کشمیریوں کی حالت پریشر ککر جیسی قرار دے دی۔ بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ بچے بھوک سے بلک رہے ہیں جبکہ مریضوں کیلئے ادویات تک دستیاب نہیں۔ سری نگر میں دو درجن سے زائد بنکرز اور مورچے قائم کیے گئے ہیں جبکہ شارپ شوٹرز بھی تعینات ہیں۔

موبائل فون سمیت تمام مواصلاتی ذرائع بند ہیں۔ کمیونی کیشن بلیک آٹ کیباعث کشمیری اپنے پیاروں کی خیریت تک نہیں جان سکتے۔بھارتی صحافی برکھا دت نے بھی اپنی رپورٹ میں سری نگر میں سنسان سڑکیں اور وحشت زدہ ماحول دیکھ اور دنیا کے سامنے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے متعلق حقائق بیان کیے۔برکھا دت کا کہنا ہے کہ سری نگر میں صرف ایک دکان کھلی ملی جبکہ سیاسی جماعتوں کے دفاتر کو تالے لگے ہیں۔ لوگوں کو مجھ سے گفتگو کرنے کی اجازت بھی فوج کی نگرانی میں ملی۔برکھا دت نے انتظامیہ سے گرفتار افراد کی تعداد کے بارے میں جاننے کی کوشش کی اور سیاسی رہنماں کی گرفتاریوں سے متعلق بھی سوال اٹھایا۔بھارتی فوج کی نگرانی میں برکھادت نے کشمیری شہریوں سے بات کی تو وادی کے مکینوں نے صاف کہا کہ اب بھارت کے ساتھ رہنا ممکن نہیں۔بھارتی صحافی کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اس وقت پریشر ککر جیسی ہے۔ واضح رہے کہ مودی سرکار کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم وبربریت پر جہاں دنیا بھر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا جارہا ہے وہیں بھارت کے اندر سے بھی اب آوازیں اٹھنا شروع ہوگئی ہیں۔بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور انسانی حقوق کے لئے یونیسیف میں کام کرنے والی تریشا کرشنن نے قابض بھارتی فوج کی جانب سے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے ظلم و جبر پر خاموشی توڑتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں کشمیر میں بچوں کی حالت زار پرسخت تشویش ہے۔اداکارہ نے مقبوضہ کشمیر کے لاک ڈاؤن اور تعلیمی ادارے بند کرنے کے عمل کو بچوں کے خلاف تشدد کی ایک مثال قراردیتے ہوئے کہا کہ اگر کسی بھی بچے کا حق سلب کیا جاتا ہے تو وہ اس بچے کے خلاف تشدد ہی سمجھا جائے گا، مجھے ایسا لگتا ہے کہ اگر آپ بچوں کو بہتر تعلیم دیں تو بہت سے مسائل حل ہو جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…