بدھ‬‮ ، 12 اگست‬‮ 2026 

امریکا کا اسرائیل میں انتخابات سے قبل مشرقِ اوسط امن منصوبہ جاری نہ کرنے کا اعلان

datetime 29  اگست‬‮  2019 |

واشنگٹن(این این آئی)امریکا اسرائیل میں آئندہ پارلیمانی انتخابات کے انعقاد سے قبل اپنے تاخیر کا شکار مجوزہ مشرقِ اوسط امن منصوبے کے سیاسی حصے کا ا علان نہیں کرے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کے مشرقِ اوسط کے لیے خصوصی ایلچی جیسن گرین بلاٹ نے ٹویٹر پر اطلاع دی کہ ہم نے امن منصوبے کے سیاسی حصے کو اسرائیل میں انتخابات سے قبل جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس اقدام کا بظاہر مقصد اسرائیل میں 17 ستمبر کو ہونے والے عام انتخابات میں کسی قسم کی مداخلت سے گریز ہے۔ان انتخابات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی ساکھ داؤ پر لگی ہوئی ہے۔وہ قبل از یں اپریل میں منعقدہ پارلیمانی انتخابات میں حکومت کی تشکیل کے لیے درکار سادہ اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہے تھے۔اس کے بعدصدر ٹرمپ کی مشرقِ اوسط کے لیے ٹیم نے امن منصوبے کے سیاسی حصے کا اعلان موخر کردیا تھا۔خود صدر ٹرمپ نے سوموار کو کہا تھا کہ مجوزہ امن منصوبے کا اسرائیلی انتخابات سے قبل اعلان کیا جاسکتا ہے۔امریکا نے جون میں بحرین میں منعقدہ ایک بین الاقوامی کانفرنس میں مجوزہ امن منصوبے کے اقتصادی حصے کا اعلان کیا تھا اورا س میں شریک ہونے والے دوسرے ممالک کے وزراء کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کی تھی۔ تاہم خلیجی لیڈروں نے اس اقتصادی منصوبے پر دست خط نہیں کیے تھے اور ان کا کہنا تھا کہ وہ اس سے قبل سیاسی منصوبے کی تفصیل جاننا چاہتے ہیں۔اس کانفرنس میں مشرقِ اوسط کے لیے 50 ارب ڈالر کے اقتصادی منصوبے کا اعلان کیا گیا تھا۔اس کے تحت فلسطین اور ہمسایہ عرب ریاستوں کی معیشتوں کی بہتری کے لیے ایک عالمی سرمایہ کاری فنڈ تشکیل دیا جائے گا۔اس کے علاوہ غربِ اردن اور غزہ کے درمیان پانچ ارب ڈالر کی لاگت سے ایک ٹرانسپورٹ راہداری تعمیر کی جائے گی۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)


ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…