منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

حوثی ملیشیا کی الحدیدہ میں شہری آبادی پر گولہ باری ’’یواین‘‘ ایلچی کے اعلان کے لئے چیلنج

datetime 29  اگست‬‮  2019 |

صنعاء(این این آئی)یمن میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا نے الحدیدہ شہرمیں اقوام متحدہ کے زیراہتمام جنگ بندی معاہدے کے سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی پرشدید گولہ باری شروع کی ہے ، یہ گولہ باری ایک ایسے وقت میں کی گئی جب دوسری جانب اقوام متحدہ کے امن مندوب مارٹن گریفیتھس نے کہا ہے کہ یمنی حکومت اور حوثی ملیشیا نے اسٹاک ہوم معاہدے کی روشنی میں الحدیدہ میں

جنگ بندی کی تجاویز پرعمل درآمد پر اتفاق کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق یمن کے عسکری ذریعے نے بتایا کہ حوثی ملیشیا نے الحدیدہ شہر میں تجارتی مرکز مجمع اخوان پر توپ خانے اور میزائلوں سے حملے کیے جس کے نتیجے میں تجارتی مرکز میں آگ بھڑک اٹھی۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ حکومت کی حامی مزاحمتی ملیشیا کی فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کے ذریعے امدادی کارکنوں نے اپنی جانوں پرکھیل کرآگ بجھائی۔مقامی ذرائع نے مزید کہا کہ الحدیدہ میں کئی مقامات پر حوثی ملیشیا نے اپنے جنگجو پھیلا دیے ہیں۔ مرکزی شاہرائوں اور ملحقہ سڑکوں پرجگہ جگہ چیک پوسٹیں اور ناکے لگا کر شہریوں کی تلاشی کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔الحدیدہ کے مشرقی علاقے میں حوثیوں کی شدید گولہ باری کے نتیجے میں شہریوں کو جانی اور مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حوثی باغیوں نے الحدیدہ کے مشرق میں مشین گنوں اور دیگر اسلحہ سے شہریوں کو نشانہ بنانا شروع کیا ہے تاکہ جنگجوئوں کو التحیتا اور حیس تک رسائی اور نقل وحرکت کی سہولت فراہم کی جاسکے۔درایں اثناء حیس میں حوثی نشانہ باز جنگجوئوں نے فائرنگ کرکے ایک عمر رسیدہ خاتون اور ایک بچی کو زخمی کردیا۔یہ واقعہ زیریں سبعہ میں پیش آیا۔طبی ذرائع نے بتایا کہ حوثی ملیشیا نے حوثی نشانہ بازوں نے 60 سالہ سعیدہ عبدہ جبریلہ اور 13 سلہ بچی نوال عبداللہ رشید کو گولیاں مار کر زخمی کردیا۔ دونوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…