بدھ‬‮ ، 12 اگست‬‮ 2026 

غزہ میں بم دھماکے،فلسطینی حکومت نے حماس کے الزامات مسترد کردئیے

datetime 29  اگست‬‮  2019 |

مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی)فلسطینی اتھارٹی کی حکومت نے غزہ کی پٹی کی حکمراں حماعت کی طرف سے غزہ کے علاقے میں ہونیوالے بم دھماکوں میں ملوث ہونے کے الزامات مسترد کردئیے اورکہاہے کہ حماس کی طرف سے فلسطینی جنرل انٹیلی جنس پرغزہ میں بم دھماکوں اور افراتفری پھیلانے میں ملوث ہونے کے الزامات باطل ہیں۔ فلسطینی انٹیلی جنس کا غزہ میں بدامنی پھیلانے میں ہاتھ نہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق فلسطینی حکومت نے حماس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ حماس اپنی ناکامیا چھپانے اور غزہ میں جرائم میں ملوث

اصل عناصر پر پردہ ڈالنے کے لیے بھونڈی الزام تراشی کررہی ہے۔ غزہ میں بم دھماکے حالات کشیدہ کرنے اور امریکا اور اسرائیل کی فلسطینی قوم کے خلاف جاری سازشوں کے خلاف فلسطینیوں کی مساعی کو کمزور کرنے کی کوشش ہے۔ حماس امریکا اور اسرائیل کے بجائے فلسطینی اتھارٹی پر بے جا الزام تراشی کر کے حقائق چھپانے کی مذموم کوشش کررہی ہے۔فلسطینی حکومت نے ایک بار پھر حماس پر زور دیا کہ وہ 10 دسمبر2017ء کو مصر کی ثالثی کے تحت طے پائے مصالحتی معاہدے پرعمل درآمد کرتے ہوئے غزہ کی پٹی کا اقتدار قومی حکومت کے حوالے کرے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)


ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…