جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

میزائلوں کے بعد حوثی باغیوں کی سعودی عرب پر ڈرون سے حملے کی کوشش،ہدف کیا تھا؟عرب اتحاد نے تفصیلات جاری کردیں

datetime 29  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے قائم عرب اتحاد کے مطابق حوثیوں کا ایک اور ڈرون طیارہ مار گرایا۔ یہ بمبار ڈرون طیارہ صنعاء سے سعودی عرب پرحملے کے لیے چھوڑا گیا تھا مگر اتحادی فوج نے بر وقت کارروائی کرکے اسے مارگرایا۔غیرملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایاکہ ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا نے صنعاء سے ایک بمبار ڈرون سعودی عرب کے سرحدی

علاقے پربمباری کے لیے اڑایا تاہم اسے تباہ کر دیا گیا ہے۔کرنل المالکی نے کہا کہ حوثی ملیشیا شہریوں پرحملوں کی دہشت گردانہ سازشیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ حوثی دہشت گرد ذرائع ابلاغ کے ساتھ ساتھ دیگر آلات اور حربوں کو بھی شہری آبادی پرحملوں کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ ڈرون حملے جیسے واقعات دہشت گردی اور غیرذمہ دارانہ ہیں جن پران کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جانی چاہیے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…