جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

لیبیا : حفتر فوج کی وادی الہیرہ پر بمباری ، وفاقی فورسز کے متعدد مسلح ارکان ہلاک

datetime 28  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طرابلس (این این آئی)لیبیا میں جنرل حفتر کی قومی فوج کی فضائیہ نے بدھ کو علی الصبح دارالحکومت طرابلس کے جنوب مغرب میں بم باری کی ہے اس دوران العزیزیہ اور غریان شہر کے بیچ واقع وادی الہیرہ کو نشانہ بنایا گیا اس کے نتیجے میں وفاق کی حکومتی فورسز کے زیر انتظام

ملیشیاؤں کے متعدد مسلح ارکان ہلاک ہو گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لیبیا میں جنرل حفتر کی قومی فوج کی فضائیہ نے بدھ کو علی الصبح دارالحکومت طرابلس کے جنوب مغرب میں بم باری کی ، اس دوران العزیزیہ اور غریان شہر کے بیچ واقع وادی الہیرہ کو نشانہ بنایا گیا اس کے نتیجے میں وفاق کی حکومتی فورسز کے زیر انتظام ملیشیاؤں کے26 مسلح ارکان ہلاک ہو گئے۔یہ کارروائی لیبیا کی فوج کی جانب سے رواں ہفتے کے آغاز پر شروع ہونے والے فیصلہ کن فوجی حملے کے سلسلے میں کی گئی۔ اس حملے کا مقصد غریان شہر کو وفاق کی فورسز سے واپس لینا ہے۔وادی الہیرہ کو تزویراتی اہمیت کا حامل شمار کیا جاتا ہے۔ یہ العزیزیہ کے علاقے کو غریان شہر سے جوڑتی ہے۔ یہ لیبیا کے شمال کو مغرب سے ملانے والا مرکزی راستہ ہے۔ اسی طرح فوج کو عسکری کمک پہنچانے کے لیے ایک اہم گزر گاہ شمار ہوتی ہے۔لیبیا کی فوج نے دوروز قبل غریان شہر کے وسط کی جانب اہم پیش قدمی کا اعلان کیا تھا۔ وہ شہر پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے اور اسے مسلح ملیشیاؤں اور دہشت گرد جماعتوں سے آزاد کرانے کے قریب آ گئی تھی۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…