جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

’’ جمہوریت میں ہم کسی بھی شہری کے حقوق غصب نہیں کرسکتے‘‘ مقبوضہ کشمیر میں مظالم پر بھارتی بیوروکریٹ نے احتجاجاً استعفیٰ دیدیا

datetime 28  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دلی(آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کے مظالم پر نوجوان بیورو کریٹ کنن گوپی ناتھ نے احتجاجاً استعفیٰ دے دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق سابق بھارتی بیورو کریٹ کنن گوپی ناتھ نے بھارتی حکومت کے کشمیر میں ڈھائے جانے والے مظالم کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں جو کر رہا ہے اس کامقصد انسانی جانوں کاتحفظ نہیں۔

کشمیریوں سے حق رائے آزادی چھینا جا رہا ہے۔سابق بھارتی بیورو کریٹ نے کہا کہ جمہوریت میں ہم کسی بھی شہری کے حقوق غصب نہیں کرسکتے۔ کنن گوپی ناتھ نے خبر رساں ادارے کو انٹرویو کے دوران اپنے استعفیٰ دینے سے متعلق بتاتے ہوئے کہا تھا کہ جموں کشمیر میں بنیادی حقوق کی دھجیاں اڑتے دیکھ کر انہوں نے اپنے استعفے کے کاغذات جمع کرائے۔انہوں نے مزید کہا جب دنیا کی ایک بڑی جمہوریت پوری ریاست پر پابندیوں کا اعلان کرتی ہے اور لوگوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کرتی ہے تو کم از کم وہ یہ جواب دے سکتے ہیں کہ انہوں نے ملازمت ہی چھوڑ دی۔کنن کا کہنا ہے کہ وہ سول سروس میں اس امید پر شامل ہوئے تھے کہ وہ ان لوگوں کی آواز بنیں گے جو خاموش ہیں لیکن یہاں وہ اپنی آواز بھی کھو بیٹھے۔کنن گوپی ناتھ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا تھا میں نے ایک بار سوچاتھا کہ سول خدمات میں شامل ہونے کا مطلب شہریوں کے حقوق اور آزادی کو بڑھانے کا ایک موقع ہے۔کنن گوپی ناتھ دوسرے آئی اے ایس آفیسر ہیں جنہوں نے کشمیر میں ہونے والی خلاف ورزیوں کے باعث استعفیٰ دیا ان سے قبل آئی اے ایس آفیسر شاہ فیصل بھی استعفیٰ دے چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…