جمعرات‬‮ ، 18 دسمبر‬‮ 2025 

مشرق وسطی میں نیا بحران “گہری دلدل” ثابت ہوگا:اقوام متحدہ نے خطرناک پیش گوئی کردی

datetime 27  اگست‬‮  2019 |

نیویارک( آن لائن) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دویارچ نے کہا ہے کہ مشرق وسطی میں ایک نیا بحران گہری دلدل ثابت ہوسکتا ہے۔ دویارچ نے اپنی ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ اسرائیل،غزہ،شام،لبنان اور سعودی عرب سمیت علاقے میں گزشتہ روز سے اب تک متعدد بار میزائل اور ڈرون حملے ہو چکے ہیں جس پر سیکریٹری جنرل نے خطرہ بھی ظاہر کیا ہے کہ مشرق وسطی کسی نئے بحران کا محتمل نہیں ہو سکتا۔یاد رہے کہ لبنان کے دا رالحکومت بیروت میں 25 اگست کی شب اسرائیل

کے دو ڈرون طیارے گر گئے تھے۔ گزشتہ روز بھی لبنان کے مشرقی علاقے بقا میں واقع فلسطین کی عوامی تحریک آزادی محاذ کے بعض مراکز پر 3 فضائی حملوں کی اطلاعات ملی تھیں۔اسرائیل کے ڈرون اور جنگی طیارے مسلسل لبنانی سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہیں جن کی شکایات لبنانی انتظامیہ اقوام متحدہ سے کرتی رہتی ہے۔گزشتہ روز یمن کے ایرانی نواز حوثی باغیوں نے بھی سعودی صدر مقام ریاض کے اہم فوجی مراکز کو ڈرون سے نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی جنہیں ناکام بنا دیا گیا تھا۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…