جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

”جو کچھ کشمیر کے ساتھ ہوا وہ کل ہندوستان کی کس بڑی ریاست کے ساتھ بھی ہو گا؟‘معروف بھارتی سیاست دان نے بڑی پیش گوئی کردی

datetime 27  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لکھنو(آن لائن)ہندوستان کی معروف سیاسی جماعت سماج وادی پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیر اعلیٰ اتر پردیش اکلیش یادیو نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کی نقل و حرکت پر پابندیاں عائدکرنے پر بھارتی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ جو کچھ کشمیر کے ساتھ ہوا ہے وہ اتر پردیش کے عوام کے ساتھ بھی ہوسکتا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق لکھنو میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اکلیش یادیو نے کہاکہ ہمیں بی جے پی سے ادارہ جاتی کنٹرول کے بارے میں سیکھنا چاہیے کیونکہ دفعہ370کی منسوخی بی جے پی کے منشور میں شامل تھی اور انہوں نے اسے

منسوخ کر دیا۔ انہوں نے کہاکہ وہ صرف یہ یاددلانا چاہتے ہیں جوکچھ آج کشمیریوں کیساتھ ہوا وہ کل ہماریساتھ بھی دہرایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے دفعہ 370کی منسوخی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہاکہ کشمیرمیں آج مسلسل 23دنوں سے لوگ اپنے گھروں میں محصور ہیں،اگر بھارتی حکومت کا یہ فیصلہ اتنا ہی عظیم تھا تو اس نے لوگوں سے رائے کیوں نہیں لی؟۔واضح رہے کہ اکلیش یادیو کی یہ تنقید بھوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایا وتی کے اس بیان کے بعد سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے کہاتھا کہ حزب اختلا ف کے رہنماؤں کو سرینگر جانے سے قبل اپنے فیصلے پر ازسرنو غور کرنا چاہیے تھا۔



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…