جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

مقبوضہ کشمیرمیں پولیس نے بھی بغاوت کردی،بھارتی فوج کے ساتھ شدیدلڑائی متعدد اہلکار زخمی ہوگئے،امریکی خبررساں ادارے کے حیرت انگیزانکشافات

datetime 27  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر (این این آئی) مقبوضہ کشمیرمیں پولیس نے بھی بغاوت کردی،بھارتی فوج کے ساتھ شدیدلڑائی متعدد اہلکار زخمی ہوگئے،امریکہ میں قائم خبر ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) نے کشمیر پولیس کے افسر وں کے حوالے سے کہاہے کہ بھارت کی طرف سے مقبوضہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کئے جانے کے بعد سے بھارتی فوجیوں اورکشمیر پولیس کے اہلکاروں کے درمیان لڑائی کے کم سے کم تین واقعات رونماہو چکے ہیں جن میں فوج اور پولیس دونوں کے اہلکار زخمی ہو ئے ہیں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کشمیر پولیس کے تیس افسروں نے سرینگر میں اے پی کو بتایا کہ

قابض بھارتی انتظامیہ نے انہیں سائیڈ لائن کر دیا ہے اور ان سے ہتھیار بھی واپس لے لئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نہ تو ان کے لوگ اور نہ ہی اعلیٰ حکام ان پراعتماد کرتے ہیں۔ انسانی حقو ق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارتی حکومت پر زوردیا ہے کہ وہ جموں وکشمیرمیں تمام سیاسی رہنماؤں کو فوری طورپر رہا اور مقبوضہ علاقے میں دانستہ طورپر لوگوں کوخامو ش کرانے کا عمل ترک کر دے۔ انسانی حقوق کی تنظیم نے کہاکہ جموں وکشمیر کی پوری آبادی کو اظہار رائے اور نقل و حرکت کی آزادی سے غیر معینہ مدت کیلئے محروم رکھنا بین الاقوامی اقدار اور معیارات کے خلاف ہے۔



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…