جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

ترکی بارڈر پر غیر قانونی تارکین وطن کی گاڑی کو حادثہ،پاکستانی شہریوں سمیت 6 افراد ہلاک ،2انسانی سمگلرز گرفتار، تعلق کس ملک سے نکلا؟

datetime 27  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ترکی( آن لائن )ترکی بارڈر پر غیر قانونی تارکین وطن کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے جس میں چھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ 10 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ان افراد میں پاکستانی شہری بھی شامل ہیں۔ ترکی بارڈر پر گاڑی اوور لوڈ ہونے کی وجہ سے کھائی میں جا گری۔

غیر قانونی تارکین وطن ترکی سے یونان میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ان افراد کو سمگل کرنے والے دو انسانی سمگلرز کو گرفتار کر لیا ہے۔گرفتار سمگلرز کا تعلق بلغاریہ اور الجزائر سے بتایا جا رہا ہے۔واضح رہے اس سے قبل بھی ترکی سے یونان جانے والی پاکستانی شہریوں کی کوچ پر سیکورٹی فورسز نے فائرنگ کی تھی۔یہ واقعہ گذشتہ ماہ پیش آیا تھا۔ اس واقعے میں 10پاکستانی جاں بحق ہو گئے تھے جب کہ 25 سے زائد زخمی ہو گئے۔جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کا تعلق وزیرآباد سمیت مختلف علاقوں سے تھا۔حادثہ اس وقت پیش آیا جب بارڈر پر سیکیورٹی فورسز نے گاڑی کو روکنے کی کوشش کی۔ گاڑی کے نہ رکنے پر سیکیورٹی فورسز نے فائرنگ کر دی جب کہ ڈرائیور چلتی گاڑی سے اتر گیا۔ گیا۔بغیر ڈرائیور کے کوچ عمارت سے ٹکرا گئی تھی۔اس سے قبل ایک رپورٹ میں بتایای گیا تھا کہ ترکی سے یونان جاتے ہوئے بارڈر کے قریب کوچ الٹنے سے دس پاکستانی جاں بحق اور 25دیگر زخمی ہو گئے۔مرنے والوں میں علی پور چٹھہ کا رہائشی 23سالہ علی مرتضی بھی شامل ہے۔ بارڈر پر سیکیورٹی فورس کے آتے ہی ڈرائیور چلتی کوچ سے چھلانگ لگا کر فرار ہو گیا۔ علی پور چٹھہ کا رہائشی 23سالہ علی مرتضی بہتر مستقبل کی تلاش میں 3سال قبل ترکی گیا تھا اور ترکی میں ہی مقیم تھا۔

ترکی سے یونان جانے کے لئے دیگر پاکستانیوں کے ہمراہ کوچ میں سوارہو کر جا رہاتھا۔ کوچ میں ضرورت سے زیادہ مسافر سوار تھے۔بارڈر کراس کرنے کے دوران سیکیورٹی اہلکار وں کے آتے ہی کو چ کا ڈرئیور خوفزدہ ہو گیا کیونکہ وہاں گولی مار دی جاتی ہے۔ کو چ کا ڈرائیور چلتی گاڑی سے چھلانگ لگا کر فرار ہو گیا۔تارکین وطن کی بغیر ڈرائیور کوچ ایک عمارت سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں دس پاکستانی جاں بحق ہوگئے تھے۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…