منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

بنگلہ دیش کی عدالت کا نکاح نامے سے ’’کنواری‘‘ کا لفظ نکالنے کا حکم

datetime 27  اگست‬‮  2019 |

ڈھاکہ(آن لائن)بنگلہ دیش کی عدالت عظمیٰ نے تاریخی فیصلہ سناتے ہوئے مسلمانوں کے نکاح نامے سے ‘کنواری’ کا لفظ نکالنے کا حکم دے دیا۔اس لفظ کے خلاف مہم چلانے والوں نے اسے ذلت آمیز اور امتیازی قرار دیا تھا۔جنوبی ایشیائی ممالک میں مسلمانوں کی شادی سے متعلق قوانین کے مطابق دْلہن کو سرٹیفکیٹ میں تین میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوتا ہے کہ آیا وہ کْماری (کنواری) ہے۔

بیوہ یا طلاق یافتہ ہے۔ڈپٹی اٹارنی جنرل امیت تالوکر کے مطابق اپنے مختصر فیصلے میں عدالت نے حکومت کو حکم دیا کہ وہ شادی سرٹیفکیٹ سے یہ لفظ نکالے اور اس کی جگہ ‘غیر شادی شدہ’ کا لفظ شامل کرے۔عدالت عظمیٰ کی جانب سے کیس کا تفصیلی فیصلہ اکتوبر میں جاری کیے جانے کا امکان ہے، جب تک نکاح نامے میں تبدیلی متوقع ہے۔یہ کیس 2014 میں مختلف گروپوں کی جانب سے دائر کیا گیا تھا جن کی وکیل آئنَن نَہار صدیقہ نے کہا کہ ‘یہ تاریخی فیصلہ ہے۔انسانی حقوق کے گروپ طویل عرصے سے شادی سرٹیفکیٹ میں شامل اس لفظ پر تنقید کر رہے تھے اور ان کا کہنا تھا کہ یہ ‘ذلت آمیز اور امتیازی’ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ لفظ شادی کرنے والی خاتون کی رزداری میں رخنہ ڈالنے کے مترادف ہے۔عدالتی فیصلے میں انتظامیہ کو یہ حکم بھی دیا گیا وہ یہی تین آپشنز ‘غیر شادی شدہ، رنڈوا یا طلاق یافتہ’ شادی کے سرٹیفکیٹ میں دْلہے کے لیے بھی متعارف کروائے۔واضح رہے کہ بنگلہ دیش دنیا کا تیسرا بڑا مسلم اکثریتی آبادی والا ملک ہے جس کی 16 کروڑ 80 لاکھ آبادی کا لگ بھگ 90 فیصد حصہ مسلماوں پر مشتمل ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…