مودی کوملکی اعلیٰ ترین ایوارڈ دینا کم تھا کیا،متحدہ عرب امارات کی حکومت نے اب کی بار تو تمام حدیں پار کردیں،کشمیریوں کے زخموں پرنمک چھڑک دیا،پاکستانیوں میں بھی شدید غصہ

26  اگست‬‮  2019

یو اے ای( آن لائن )متحدہ عرب امارات نے نریندر مودی کی خوشی کے لیے گاندھی کے ڈاک ٹکٹ بھی جاری کر دئیے میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مودی کی خوشی کی خاطر متحدہ عرب امارات پوسٹ کی طرف سے گاندھی کے اعزاز میں ڈاک ٹکٹ جاری کر دئیے۔

جو کہ پاکستان خاص طور پر کشمیریوں کے زخمیوں پر نمک پاشی کا ایک اور اقدام ثابت ہوا۔بھارتی وزیراعظم کو متحدہ عرب امارات کی طرف سے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ دینے کے بعد یواے ای پوسٹ آفس نے گاندھی کی 150 ویں سالگرہ پر یاداشتی ڈاک ٹکٹ شائع کیے۔ و اضح رہے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو متحدہ عرب امارات میں اعلیٰ ترین سول ایوارڈ سے نوازا گیا۔ انتخابات میں کامیابی کے بعد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے متحدہ عرب امارات کا پہلا دورہ کیا جس میں انہوں نے ایوان صدر میں متحدہ عرب امارات کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کی۔اس موقع پر ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو متحدہ عرب امارات کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ ”زید ایوارڈ” دیا گیا۔ خلیج ٹائمز کو دئے گئے خصوصی انٹرویو میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا کہنا تھا کہ میں متحدہ عرب امارات کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ حاصل کر کے انتہائی خوش ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایوارڈ بھارت اور متحدہ عرب امارات کے مابین فروغ پاتے تعلقات کی گواہی ہے اور 1.3 بلین بھارتی عوام کے لیے باعث فخر ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…