جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

امریکا اور ایشیائی ممالک کی چین کے خلاف غیرمسبوق فوجی مشقیں

datetime 25  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بینکاک(این این آئی)امریکا نے کہا ہے کہ وہ اپنے ایشیائی اتحادیوں کے ساتھ 10 ستمبر کو جنوب مشرقی ایشیا میں غیرمسبوق بحری فوجی مشقیں شروع کر رہا ہے۔ یہ مشقیں خطے میں امریکا اور چین کے بڑھتے اثرو رسوخ کے تناظر میں کی جائیں گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایشیائی ملکوں کے سمندروں میں پہلے ہی امریکی فوج کو بالادستی حاصل ہے۔ امریکا کی طرف سے علاقائی سمندروں میں تازہ سرگرمیاں ایک ایسے وقت میں دیکھی جا رہی ہیں جب دوسری جانب چین اور امریکا کے درمیان تجارتی جنگ بھی عروج پر ہے۔

اگست میں جنوب مشرقی ایشیائی مملک کے رابطہ گروپ آسیان کے سربراہ اجلاس میں امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے بھی شرکت کی تھی۔ اس اجلاس میں امریکی شرکت کا مقصد بحر ہند میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اختیار کردہ پالیسی کے تحت امریکی اسٹریٹجی کو ترویج دینا تھا۔چین اور امریکا عالمی سطح پر ایک دوسرے کے خلاف جہاں تجارتی اور معاشی جنگ جاری رکھے ہوئے ہیں وہیں دونوں ملک علاقائی سطح پر ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کے لیے بھی اپنے اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…