جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

سوڈان پر عا ئد پابندیاں اٹھانے کے لیے امریکا سے مذاکرات کررہے ہیں،وزیراعظم

datetime 25  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خرطوم (این این آئی)سوڈان کے نئے وزیراعظم عبداللہ حمدوک نے کہا ہے کہ نئی حکومت خرطوم پر عا ئد کی جانے والی عالمی پابندیاں اٹھانے کے لیے امریکا کے ساتھ مذاکرات کررہے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد سوڈانی وزیراعظم نے کہا کہ آئندہ دو سال کے دوران درآمدات اور اور کرنسی کے استحکام کے لیے 8 ارب ڈالر کی رقم درکار ہوگی۔ایک سوال کے جواب میں حمدوک نے کہا کہ آئندہ تین ماہ کے دوران سوڈان کو غیرملکی کرنسی کے مقابلے میں مقامی کرنسی کو

مستحکم کرنے کے لیے ایک سے دو ارب ڈالر کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم سوڈانی پائونڈ کی قیمت کو مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ کرنسی ریٹ کے تبادلے میں لچک کا طریقہ کار اپنائیں گے۔ایک سوال کے جواب میں سوڈان کے نو منتخب وزیراعظم عبداللہ حمدوک نے کہا کہ امریکا کے ساتھ جاری مذاکرات میں سوڈان کوبلیک لسٹ ممالک کی فہرست سے نکالنے پرتوجہ مرکوز کی جارہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والی بات چیت میں سوڈان کے قرضوں کے نظام کو مربوط کرنے پر زور دیا گیا۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…