جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

سعودیہ کا اگلے برس حج پر آنے والوں کے لیے اہم اعلان

datetime 22  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض ( آن لائن ) سعودی عرب میں اگلے حج سیزن کے موقع پر ہر حاجی کو پاسپورٹ کی جگہ ’اسمارٹ حج کارڈ‘ جاری کر دیا جائے گا جس کے ہوتے ہوئے حاجیوں کو سعودی عرب میں قیام کے دوران پاسپورٹ کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔ سعودی اخبار نے وزارت حج و عمرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسمارٹ حج کارڈ کے ہوتے ہوئے حاجیوں کو سعودی ایئر پورٹ پر اپنا پاسپورٹ دکھانے کی ضرورت نہیں ہو گی۔

دراصل یہ اسمارٹ کارڈ ایک قِسم کا شناختی کارڈ ہو گا جس میں حاجی کے مکمل کوائف، ویزے کی مْدت، حج پیکیج کی تفصیلات، مکرمہ مکرمہ، مدینہ منورہ، منیٰ، مزدلفہ، عرفات میں رہائش کے مقامات، خیموں کی لوکیشن، صحت سے متعلق معلومات اور دیگر ضروری کوائف کا اندراج ہو گا۔ وزارت کے مطابق اسمارٹ حج کارڈ کے حامل افراد کو مقدس مقامات کی زیارت کی خاطر ٹرین کی ٹکٹ لینے کے لیے لمبی قطاروں میں کھڑا نہیں ہونا پڑے گا۔ جبکہ اپنے خیمے کا پتہ بھول جانے کی صورتگ میں کارڈ سکینر مشینوں سے اس کا پتا چلایا جا سکے گا۔ جبکہ اگر کوئی حاجی صحت کی خرابی کی وجہ سے بے ہوش ہو جائے تو طبی امداد کے عملے یا ہسپتال والوں کو اس کی صحت سے متعلق تمام سابقہ ریکارڈ بھی اس اسمارٹ کارڈ کی مدد سے مِل جائے گا۔ یہی نہیں، بلکہ اسمارٹ کارڈ کے باعث کسی حاجی کے بارے میں یہ بھی پتا چل سکتا ہے کہ وہ اس وقت کہاں ہے،وہ کب جمرات پْل گیا تھا، کتنی دیر میں رمی کی اور کتنی دیر میں طواف مکمل کیا۔ وزارت کے مطابق اس کارڈ کی بدولت غیر قانونی حج کا مکمل طور پر سدباب کیا جا سکے گا

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…