بدھ‬‮ ، 05 مارچ‬‮ 2025 

جولائی 2019 کو کرہ ارض کی تاریخ کا گرم ترین مہینہ قرار دے دیا گیا،امریکی تحقیقاتی ادارے کے چونکا دینے والے انکشافات

datetime 16  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی) جولائی 2019 کو کرہ ارض کی تاریخ کا گرم ترین مہینہ قرار دے دیا گیا ہے۔امریکی ادارے قومی سمندری اور ماحولیاتی انتظامیہ کی تحقیق کے مطابق جولائی کے مہینہ میں درجہ حرارت میں غیرمعمولی اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے باعث زمین کا زیادہ تر حصہ شدید گرمی کی لپیٹ میں رہا۔گرمی کی شدت میں اس غیرمعمولی اضافے کے باعث بحر منجمد شمالی اور بحر منجمد جنوبی کی برف ریکارڈ سطح تک پگھلی ہے۔

امریکی ایجنسی کے مطابق جولائی میں اوسط درجہ حرارت 0.95 ڈگری سیلسیس 1.71  (ڈگری فارن ہیٹ)تھا۔ یہ درجہ حرارت 20ویں صدی کے اوسط درجہ حرارت 15.8 ڈگری سیلسیس سے زیادہ ہے جس کے باعث جولائی کو گرم ترین مہینہ قرار دیا جا رہا ہے۔اس سے قبل جولائی 2016 کو گرم ترین مہینہ قرار دیا گیا تھا۔تحقیقاتی ادارے کے مطابق 10 گرم ترین مہینوں میں سے پانچ 2005 کے بعد ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…