بدھ‬‮ ، 05 مارچ‬‮ 2025 

کشمیر میں ’آل از ویل نہیں آل از ہیل‘ ہے، بھارتی صحافیوں نے مودی کو آئینہ دکھا دیاکشمیر میں ’آل از ویل نہیں آل از ہیل‘ ہے، بھارتی صحافیوں نے مودی کو آئینہ دکھا دیا

datetime 15  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی حکومت کی جانب سے آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد 5 روز تک مقبوضہ وادی کا دورہ کرنے والے بھارتی صحافیوں نے کہاہے کہ وادی میں ’آل از ویل نہیں بلکہ آل از ہیل‘ ہے۔تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی صورتحال دنیا کو بتانے والے صحافیوں اور

سول سوسائٹی کے نمائندوں کی زبان بند کر دی۔نو سے 13 اگست تک مقبوضہ وادی میں حالات کا جائزہ لینے والے بھارتی صحافیوں نے پریس کانفرنس میں مودی سرکار کو آئینہ دکھا دیا۔بھارتی صحافیوں نے بتایا کہ انہیں سینکڑوں کشمیریوں میں سے صرف ایک شخص آرٹیکل 370 کی منسوخی سے خوش نظر آیا اور وہ کشمیر میں بی جے پی کا نمائندہ تھا۔صحافیوں کے مطابق کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ کشمیر میں آل از ویل ہے، حقیقت میں کشمیر آل از ہیل ہے۔خاتون بھارتی صحافی کویتا کرشنن کا کہنا تھا ہم نے آرٹیکل 370 کے بعد مقبوضہ کشمیر میں پیدا ہونے والی صورت حال کی تصاویر اور ویڈیوز دکھانے کا وعدہ کیا تھا لیکن ہماری پریس کانفرنس شروع ہونے سے پہلے بتایا گیا کہ اب وہ یہ سب نہیں دیکھا سکیں گے۔کویتا کرشنن نے کہا کہ پریس کلب آف انڈیا نے ہم سے کہا کہ ہم یہ سب کچھ دکھانے کے لیے پروجیکٹر کا استعمال نہیں کر سکتے کیوں کہ اْن پر بہت دباؤ ہے۔انہوں نے بتایا کہ جب میں نے پریس کلب آف انڈیا کی ایک ترجمان سے بات کی تو انہوں نے ان الزامات کو مسترد کر دیا اور کہا کہ ان کی جانب سے تصاویر اور ویڈیوز دکھانے پر کوئی پابندی نہیں تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…