اتر پردیش(این این آئی) کانگریس کی جنرل سیکرٹری پریانکا گاندھی نے کہا ہے کہ کشمیر کی خصوصی حیثیت غیر آئینی طریقے سے ختم کر دی گئی ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پرینکا گاندھی نے اتر پردیش کے علاقے امبہا میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس طریقے سے کشمیرکی حصوصی حیثیت ختم کی گئی وہ سراسر غیر آئینی اور جمہوری اصولوں کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے کاموں کیلئے کچھ اصول و ضوابط پر عمل کرنا لازمی ہوتا ہے جو نہیں کیا گیا۔