نئی دہلی (این این آئی)بھارت کی مختلف ریاستوں میں طوفانی بارشوں سے200 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بارشوں نے سب سے زیادہ تباہی ریاست کیرالا میں مچائی ، تیز بارشوں سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، بجلی کا نظام بیٹھ گیا، عوام
گھروں پر محصور ہوگئے۔حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ بارہ لاکھ افراد کو مختلف شہروں میں قائم عارضی کیمپوں میں منتقل کیا جا چکا ہے۔بھارت کے ساحلی علاقوں میں مون سون کی موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے، جن میں مزید شدت کا خدشہ ہے۔