منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

انقلابی کونسل کے عدن سے انخلاء تک مذاکرات نہیں کریں گے : یمنی حکومت

datetime 15  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صنعاء (این این آئی)یمن کی آئینی حکومت نے عدن میں مسلح کارروائیوں میں ملوث عبوری انقلابی کونسل سے ایک بار پھر انخلاء کا مطالبہ کیا ہے۔ حکومت کا کہنا ہے جب تک انقلابی کونسل عدن سے مکمل طور پر نہیں نکلے گی اس سے مذاکرات نہیں کیے جائیں گے۔یمنی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یمنی حکومت انقلابی کونسل کے ساتھ مذاکرات کے لیے

سعودی عرب کی طرف سے میزبانی کی پیشکش کا خیر مقدم کرتی ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کسی گروپ کو عدن میں حکومت کا تختہ الٹنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ قانون ہاتھ میں لینے والے کسی بھی گروپ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔بیان کے مطابق انقلابی کونسل سے مذاکرات کے لیے پہلے اس کا عدن سے انخلاء ضروری ہے۔ انقلابی کونسل کو عدن میں قبضے میں لی گئی تمام تنصیبات خالی کرنا ہوں گی۔ادھر عدن کی علیحدگی پسند انقلابی کونسل نے بھی سعودی عرب کی طرف سے مذاکرات کی دعوت کا خیرم قدم کیا ہے تاہم ابھی تک انقلابی کونسل کی طرف سے عدن سے انخلاء کے لیے کوئی باقاعدہ قدم نہیں اٹھایا گیا۔اقوام متحدہ کے مطابق عدن پر قبضے کی لڑائی میں کم سے کم 40 افراد ہلاک اور 260 زخمی ہو گئے تھے۔ سعودی عرب کی مداخلت کے بعد فریقین عارضی جنگ بندی پرآمادہ ہوئے ہیں تاہم ان میں مذاکرات بحال نہیں ہو سکے۔خیال رہے کہ عدن ستمبر 2014ء سے یمن کی آئینی حکومت کا عبوری دارالحکومت ہے۔ 2014ء کو ایران نواز حوثی ملیشیا نے بغاوت کرکے حکومت کو دارالحکومت صنعاء سے نکال دیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…