اتوار‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2025 

ادلب میں شامی اپوزیشن نے اسد رجیم کا جنگی طیارہ مار گرایا

datetime 15  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ادلب (این این آئی)شام کے شہرادلب میں اپوزیشن کے ایک گروپ نے اسد رجیم کا سوخوی طرز کا ایک جنگی طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پر نظر رکھنے والی آبزرویٹری کے مطابق مسلح اپوزیشن نے ادلب میں ایک کارروائی کے دوران اسد رجیم کا ایک جنگی طیارہ مار گرایا۔اپوزیشن کے حامی چینل نے خبر دی ہے کہ اسد رجیم کا جنگی طیارہ خان شیخون کے مقام پر مار گرایا گیا تاہم اس کے عملے کے بارے میں کسی قسم کی معلومات نہیں مل سکی ہیں۔ادھر منگل کے روز شمال مغربی شام

میں جھڑپوں کے دوران کم سے کم 60 افراد ہلاک ہوئے۔ انسانی حقوق آبزرویتری کی رپورٹ کے مطابق شمال مغربی شام میں شام کی سرکاری فوج اور اپوزیشن کے گروپوں کیدرمیان گھمسان کی جنگ لڑائی جاری ہے۔خیال رہے کہ ادلب اور اس کے مضافاتی علاقوں میں رواں سال اپریل سے شامی فوج، اس کی معاون روسی فوج اور دیگر ملیشیائوں نے اپوزیشن کے ٹھکانوں پر وحشیانہ حملے شروع کر رکھے ہیں۔منگل کوعلی الصباح جنوبی ادلب میں ہونے والی لڑائی کے دوران تحریر شام محاذ کے 20 اور اسد رجیم کے 23 فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔

موضوعات:



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…